وزیر توانائی کی زیر صدارت اجلاس
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )وزیر توانائی پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری توانائی ڈاکٹر فرخ نوید، ایڈیشنل سیکرٹری ماجد اقبال نے شرکت کی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لاہور میں ٹھوس فضلے سے بجلی پیدا کرنے کا پہلا بڑا منصوبہ ہوگا۔ دنیا بھر میں 2,800 پلانٹس فعال ہیں، لاہور بھی شامل ہونے کو تیار ہے ،3,000 ٹن یومیہ مخلوط فضلے کی سپلائی کی یقین دہانی کرائی گئی۔