مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری ،حتمی نتائج کا اعلان

مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری ،حتمی نتائج کا اعلان

کمیشن میں سٹینوگرافرز کی 15 اسامیوں کیلئے 69 امیدوار کامیاب قرار

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ مجموعی طور پر دو محکموں کے تحریری نتائج اور پانچ محکموں کے حتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمیشن نے حکومت پنجاب کے دو محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج جاری کیے ہیں۔کمیشن میں سٹینوگرافرز کی 15 اسامیوں کے لیے 69 امیدوار تحریری، ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے ہیں۔محکمہ ریونیو، ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں جونیئر کلرک کی 43 اسامیوں کے لیے 15 امیدوار تحریری، ٹائپنگ اور پروفیشنسی ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے ہیں۔کمیشن نے مزید پانچ محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج بھی جاری کر دیے ہیں۔پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی میں اسسٹنٹ کی اسامیوں کے لیے امیدواروں کو حتمی طور پر موزوں قرار دیا گیا ہے ۔پنجاب ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ ساہیوال زون میں ضلع دار کی 17 اسامیوں کے لیے امیدواروں کی سفارشات صوبائی حکومت کو بھجوا دی گئی ہیں۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر آف اورل پیتھالوجی کی ایک اسامی کا حتمی نتیجہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔کمشنر آفس ملتان ڈویژن میں اکاؤنٹنٹ کی ایک اسامی کے لیے امیدوار کی سفارش کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں