1لاکھ 20ہزار افراد کو 150ارب مالیت کاقرض فراہم

1لاکھ 20ہزار افراد کو 150ارب مالیت کاقرض فراہم

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین، پارلیمانی سیکرٹری سلطان باجوہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے تقریب میں شرکت کی۔

 15 سے زائد عالمی میڈیا کے نمائندگان کو پاکستان کے منفرد منصوبے پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ 1لاکھ 20 ہزار افراد کو 150 ارب سے زائد مالیت کا اب تک قرض فراہم کیا جاچکا ہے ۔ 70 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر جبکہ 45 ہزار گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے ۔15 لاکھ قرض واپسی کی قسط صرف 14 ہزار روپے ماہانہ اور واپسی کی شرح سو فیصد ہے ۔ اقساط کی مد میں واپس آنیوالی رقم مزید خاندانوں کو قرض فراہمی کیلئے استعمال ہوگی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سالانہ 1 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر سے لاکھوں خاندانوں کو محفوظ چھت، اپنا گھر فراہم ہوگا۔ کم آمدن افراد نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے توسط سے دہائیوں کا سفر چند ماہ میں طے کرلیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں