صدر یوایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

صدر یوایم ٹی ابراہیم حسن مراد کی  بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

لاہور (خبر نگار )سابق صوبائی وزیر اور چیئرمین و صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے سابق وزیرِ خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی۔

 جس میں تعلیم، گورننس اور نوجوانوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان میں اڑھائی کروڑ سے زائد بچے تاحال سکول سے باہر ہیں۔ملاقات کے اختتام پر سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے بلاول بھٹو زرداری کو سووینئر پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں