بزنس سہولت سینٹر چیمبر آفس میں منتقل کرنیکا فیصلہ

 بزنس سہولت سینٹر چیمبر آفس میں منتقل کرنیکا فیصلہ

صنعتکاروں کو قومی معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے :شافع حسین

لاہور(خبر نگار ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین سے ایوان صنعت و تجارت گوجرانوالہ کے صدر علی ہمایوں بٹ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔پیسک ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں گوجرانوالہ کی انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی۔وفد نے گوجرانوالہ میں میٹل پروسیسنگ زون کے قیام کا مطالبہ کیا۔صدر گوجرانوالہ چیمبرنے کہاکہ شہر میں پھیلے میٹل انڈسٹری کے 800 یونٹس کو ایک جگہ منتقل کرنے کیلئے میٹل پروسیسنگ زون کا قیام ناگزیر ہے ۔صنعت کاروں کے وفدنے گوجرانوالہ میں ایکسپو سینٹر کے قیام کا بھی مطالبہ کیا۔سیکرٹری انڈسٹریز عمر مسعود،ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر اور ڈی جی پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر سہیل احمد بھی ملاقات میں موجودتھے ۔ کمشنرآفس میں موجود بزنس سہولت سینٹر گوجرانوالہ چیمبر آفس میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔ گوجرانوالہ میں ایکسپو سینٹر اور میٹل پروسیسنگ زون کے قیام کی تجاویز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیرنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں کو قومی معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں