انٹرنیٹ کی سست روی، ایک لاکھ پرائمری اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ متاثر
پی ایس آر پی ویب سائٹ میں تکنیکی مسائل، اساتذہ، 6 ماڈیولز مکمل نہیں کرپارہے ، آدھا لیکچر سننے کے بعد دوبارہ شروع ہوجاتا، اساتذہ کو 19 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے
ملتان(خصوصی رپورٹر )ٹیچرز کی آن لائن ٹریننگ ، انٹرنیٹ ایشوز نے مشکلات بڑھادیں بتایاگیا ہے کہ پنجاب کے ایک لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ آن لائن ٹریننگ میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پی ایس آر پی ویب سائٹ میں تکنیکی خرابیوں کے باعث اساتذہ 6 ماڈیولز مکمل نہیں کر پا رہے ہیں اساتذہ کا کہنا تھا کہ ماڈیول میں 3 سے 4 ویڈیوز دیکھنے کے بعد سوالات کے جواب دینا ضروری ہیں، مگر ویڈیوز آدھا لیکچر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ شروع ہو جاتی ہیں، اساتذہ کا کہنا ہے کہ سوالات کے تمام جوابات حل کرنے کے باوجود آن لائن پیپر سبمٹ نہیں ہوتا، جس سے ماڈیولز نامکمل رہ جاتے ہیں محکمہ تعلیم کی جانب سے ٹریننگ مکمل کرنے کیلئے 19 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔