انجینئرنگ یونیورسٹی میں دہشت گردی سے تحفظ کی موک ایکسرسائز
ملتان(خصوصی رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ایم این ایس یو ای ٹی) ملتان میں دہشت گردی سے تحفظ کے لئے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔
اس مشق کا بنیادی مقصد کسی بھی ممکنہ دہشت گردانہ حملے یا ہنگامی صورتحال میں فوری، مربوط اور مؤثر ردِعمل کی عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔ موک ایکسرسائز میں سکیورٹی اہلکاروں، یونیورسٹی کے عملے اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کو مشق کے دوران مختلف ہنگامی حالات، خطرات کی نشاندہی، انخلا کے طریقہ کار، فوری الرٹ سسٹم کے استعمال اور حفاظتی اقدامات کی عملی تربیت دی گئی تاکہ وہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں بہتر طور پر اپنا دفاع کر سکیں۔