دکاندارسڑکوں پر رکھا سامان فوری ہٹا دیں :سعدیہ جعفر

دکاندارسڑکوں پر رکھا سامان فوری ہٹا دیں :سعدیہ جعفر

ڈسکہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفرنے تاجروں کے ہمراہ اہم اجلاس منعقد کیا ۔بازاروں ، مارکیٹوں اور شاہراہوں کی صورتحال، ٹریفک کی روانی اور عوامی مشکلات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح پیغام دیتے کہا کہ تحصیل بھرمیں تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا اس موقع پر چیئرمین مرکزی انجمن تاجران افضل منشا، پیرا فورس کے انفورسمنٹ آفیسرز دانش اور عائشہ سمیت تاجر تنظیموں کے عہدیدار موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے تاجروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنا سامان صرف اپنی دکان کی حدود میں رکھیں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر رکھا ہوا سامان فوری ہٹا دیں ، راستے بند کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی پربلا تفریق کارروائی ہوگی تاجروں نے شہر کی بہتری کے لیے مکمل ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں