تھیولوجیکل سیمینری میں کرسمس کے حوالے سے تقریب
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ تھیولوجیکل سیمینری میں کرسمس کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد ،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، پرفیسر شہزاد لارنس، اقلیتی ایم پی اے عمانوئیل اطہر، ڈاکٹر مجید ایبل، پادری عارف مسیح سراج، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکا نے کرسمس کاکیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں کہا ضلعی انتظامیہ گرجا گھروں کی صفائی، روشنی، سکیورٹی، پارکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے متحرک ہے تاکہ مسیحی برادری تہوار کی خوشیاں پُرامن ماحول میں منائے ۔مذہبی رواداری، یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔تقریب کے شرکا نے ملک میں امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے کہا یہ خوشی کا تہوار ہمیں محبت، برداشت اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے ۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور بین المذاہب امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔