سائنس بیس گروپ آف سکولزکاسالانہ سپورٹس گالا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )سائنس بیس گروپ آف سکولزکے زیرِ اہتمام منی سٹیڈیم میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد۔
طلباو طالبات نے 200میٹر ریس،ریلے ریس،ہرڈل ریس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آرچری،پی ٹی شو، باکسنگ، رسہ کشی، سائیکلنگ، کرکٹ، کبڈی، کراٹے ،والی بال مقابلوں میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کے جو ہر دکھائے ۔سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈاکٹرعطیہ ارشد ملک،ایس ایس پی سیف سٹی عرفان الحق سلہریا،چیئرمین ادارہ چودھری طاہر محمود،کنٹری پریزیڈنٹ نیپس صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی، سابق ای ڈی او ایجوکیشن راجہ خادم ،مسز مقبول اخترکاخطاب میں کہنا تھا کہ سائنس بیس گروپ آف سکولز کے طلبہ نے ہر مقابلے میں بہترین ٹیلنٹ کا مظاہرہ کیا،یہی بچے مستقبل میں قومی ٹیموں کا حصہ بن کر اپنے ادارے اورملک کا نام پوری دنیامیں روشن کرینگے ،تمام مقابلے انتہائی قابل ٹیم کی زیر نگرانی کرائے گئے ۔اس موقع پر تمام مقابلوں کے طلبہ کو ٹرافیز اور میڈل سے نوازاگیا،دو روزہ سپورٹس گالا کی تقریبات میں طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد موجودتھی۔چیئرمین سائنس بیس سکول طاہر محمود نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ بچوں نے شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔