سپیکر کا پارلیمنٹ لاجز کا دورہ تعمیراتی کام جلد مکمل کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز کا دورہ کیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری بھی ہمراہ تھے۔۔
، 104اضافی فیملی سوئٹس کے تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ زیر تعمیر ماڈل پراجیکٹ کا معائنہ کیا، سپیکر نے سی ڈی اے کو معیار اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو رہائش کے مسائل کا سامنا ہے، منصوبے کی بروقت تکمیل میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔