ڈپٹی کمشنر مری کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے
مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباسی شیرازی کی تاجروں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے نگہت زار مال روڈ مری پر کھلی کچہری لگائی۔۔۔
عوامی مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران اور محکموں کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے، سابق جنرل کونسلر و معروف تاجر محی الدین اور دیگر نے کاروباری حلقوں اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔