پہاڑوں کی کٹائی کیخلاف سخت کارروائی کرناہوگی:شیری رحمان

پہاڑوں کی کٹائی کیخلاف سخت کارروائی کرناہوگی:شیری رحمان

کٹائی سے پہاڑوں کی قدرتی ساخت متاثر ،مستقبل میں معیشت کوشدیدنقصان ہوگازیرِ زمین ایٹمی تجربات چٹانوں کو کھوکھلا ،پانی آلودہ کو کر رہے ہیں :عالمی دن پرپیغام

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کان کنی اور ڈرلنگ کے باعث پہاڑوں کی قدرتی ساخت شدید متاثر ہو رہی ہے ، پہاڑوں کی بے تحاشا کٹائی سے جنگلات اور نایاب جان داروں کے مساکن خطرات سے دوچار ہیں، زیرِ زمین ایٹمی تجربات چٹانوں کو کھوکھلا اور زیرِ زمین پانی کو آلودہ کر رہے ہیں، پاکستان میں 3000 سے زائد برفانی جھیلیں اور 13032 گلیشیئر ہیں، جو قطبی علاقوں کے باہر دنیا کا سب سے بڑا ذخیرہ ہیں، شیری رحمان نے پہاڑوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ یہ گلیشیئر خطے کے بیشتر آبی وسائل پیدا کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق ابتدائی وارننگ سسٹمز اب بنیادی انسانی حق ہیں اور پاکستان کو فوری سرمایہ کاری کرنا ہوگی، شیری رحمان نے کہا کہ پہاڑوں کی تباہی مستقبل میں معیشت کو شدید نقصان پہنچائے گی، اس حوالے سے ہمیں پہاڑوں کی کٹائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہو گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں