گوجرانوالہ میڈیکل کالج ہسپتال میں 28 کروڑ سے برن یونٹ کا کام مکمل، فعال کر دیا گیا
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی دلچسپی سے 20 بیڈز پر مشتمل برن یونٹ کیلئے مشینری،آلات فراہم ، ڈاکٹرز،عملہ تعینات ،اب جھلسنے والے مریضوں کو علاج کیلئے لاہور نہیں جانا پڑے گا:نواز چوہان
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میڈیکل کالج ہسپتال میں 28 کروڑ روپے کی لاگت سے برن یونٹ کا کام مکمل،جس کو باقاعدہ فعال کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ سیل ڈی ایچ کیوہسپتال اور ٹیچنگ ہسپتال کے انچارج نواز چوہان ایم پی اے کی زیر نگرانی برن یونٹ کا پرجیکٹ مکمل کرکے رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کردی گئی۔ 20 بیڈز پر مشتمل برن یونٹ کیلئے مشینری،میڈیکل آلات فراہم کرکے ڈاکٹرزوسٹاف تعینات کردیاگیا
جہاں مختلف حادثات اور واقعات میں جھلسنے والے مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ایم پی اے نواز چوہان نے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے عوام کی سہولت کیلئے برن یونٹ فعال ہوچکا ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی دلچسپی سے برن یونٹ پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچا، اب آگ سے جھلسنے والے مریضوں کو علاج کیلئے لاہور نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں شہریوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔