فلائی جناح کی پہلی پرواز پر تقریب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فضائی آپریشن میں کامیاب 18 سال مکمل ہونے اور فلائی جناح کی سیالکوٹ ایئرپورٹ سے کراچی کیلئے پہلی پرواز پر شاندار تقریب کا انعقاد ۔
چیئرمین سیالکوٹ ایئرپورٹ حسن بھٹی، وائس چیئرمین وقاص افضل، وائس چیئرمین سیال، سی ای او فلائی جناح سمیت معزز مہمانوں اور مسافروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے خصوصی کیک کاٹا ۔