خانیوال میں غیرقانونی قبضہ روکنے کیلئے اقدامات تیز

خانیوال میں غیرقانونی قبضہ روکنے کیلئے اقدامات تیز

ضلع انتظامیہ نے کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کی پالیسی اپنا لی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر خانیوال میں حقِ ملکیت کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریزولیوشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی پی او اسماعیل کھاڑک، اے ڈی سی آر اسماعیل کھاڑک، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحفظِ ملکیت آرڈیننس 2025کے تحت مزید 25 درخواستوں کی سماعت کی گئی جبکہ 8کیسز کے فیصلے سنائے گئے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کمیٹیاں جائیداد کے کیسز 90دن میں نمٹانے کی پابند ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فریقین کی شنوائی کے  بعد ٹیمیں موقع پر قبضہ واگزار کر رہی ہیں۔ غیرقانونی قبضہ ثابت ہونے پر 5سے 10سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں