ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہو گی:عمر عباس

 ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں ہو گی:عمر عباس

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ، جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد سردار نے اجلاس میں ضلع کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میں 15 جاری ترقیاتی منصوبوں پر 14,847 ملین روپے لاگت آرہی ہے ،سڑکوں کے چھ منصوبوں میں سے ایک مکمل، جبکہ پانچ پر 79 فیصد فزیکل پیش رفت ہو چکی ہے ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ہدایت کی کہ منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں