چنیوٹ:ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا انتظامی اقدامات پر بریفنگ
ڈپٹی کمشنر نے انسداد گداگری اور انسداد منشیات کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرنل پاک آرمی بدر کو ضلع میں جاری انتظامی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے لیے حادثاتی پوائنٹس پر اضافی پولیس ڈیوٹی تعینات کی گئی اور غیر ضروری یو ٹرنز ختم کرائے گئے ہیں۔ ڈمپر کے دن کے وقت داخلے پر پابندی کے سبب حادثات کی شرح میں کمی آئی ہے اور مزید پلاننگ جاری ہے ۔ علاوہ ازیں، انسداد گداگری اور انسداد منشیات کے اقدامات بھی موثر انداز میں جاری ہیں۔
انہوں نے شہری خوبصورتی کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ایل پی جی گیس ری فلنگ کے غیر قانونی کاروبار، منی پٹرول پمپس اور وکھلا پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جبکہ ضبط شدہ سامان تلف کیا جا رہا ہے ۔ ضلع بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن پوری قانونی قوت کے ساتھ جاری ہے اور نئے ماڈل ریڑھی بازار قائم کیے گئے جبکہ موجودہ بازاروں کی سروسز کو مزید پرکشش بنایا گیا ہے ۔ڈی پی او نے نیسیف سٹی پراجیکٹ سے متعلق آگاہی دی اور امن و امان کے قیام کو ترجیح قرار دیا۔ پاک آرمی کے افسر نے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔