ٹھیکریوالا : ساڑھے 7من مردہ مرغیوں سے بھرا رکشہ پکڑا گیا

ٹھیکریوالا : ساڑھے 7من مردہ مرغیوں سے بھرا رکشہ پکڑا گیا

فوڈ سیفٹی ٹیم نے نڑوالا بائی پاس روڈ پر کارروائی کی ، رکشہ پر سوار 2 افراد گرفتار

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )پنجاب فوڈ اتھارٹی کے احکامات اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمار جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے نڑوالا بائی پاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ کو چیک کیا، جس سے بوریوں میں بند 300 کلو ساڑھے سات من مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔فوڈ سیفٹی ٹیم کے فوڈ سیفٹی آفیسر ماجد مجید اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر عنیرہ مقصود نے مردہ مرغیوں کی خرید و فروخت اور ترسیل کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا، لیکن رکشہ ڈرائیور فراہم نہ کر سکا۔ اس کے بعد مردہ مرغیوں کو قبضے میں لے کر مقامی پولیس کی نگرانی میں ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔اس کارروائی میں رکشہ ڈرائیور اظہر عباس ولد ہمایوں اور اس کے ساتھی سلطان علی کو پولیس کے حوالے کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں