جڑا نوالہ :ریسکیو 1122 اور پولیس کی مشترکہ موک ایکسرسائز

 جڑا نوالہ :ریسکیو 1122 اور پولیس کی مشترکہ موک ایکسرسائز

مقصد طالبات اور کالج سٹاف کو ایمرجنسی رسپانس، ابتدائی حفاظتی اقدامات بتانا تھا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جڑانوالہ میں ریسکیو 1122 اور پولیس کے زیر اہتمام ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشترکہ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد طالبات اور کالج سٹاف کو ایمرجنسی رسپانس، ابتدائی حفاظتی اقدامات اور محفوظ انخلا کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا تھا۔ریسکیو اہلکاروں نے آگ لگنے ، دھماکے یا عمارت خالی کروانے جیسے ہنگامی حالات میں فوری اقدامات کا عملی مظاہرہ کیا۔ طالبات نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور محفوظ انخلا کی عملی تربیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

پولیس افسروں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس قسم کی تربیتی سرگرمیاں ہنگامی حالات میں نقصان کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پر پرنسپل میڈم نگہت مجید نے ریسکیو 1122 اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی تربیتی سرگرمیاں طالبات کے اعتماد اور عملی مہارت میں اضافہ کرتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں