محلہ اسلام نگر میں گھر میں گھس کر شہری پر تشدد،فائرنگ
ملزم اسلحے کے زور پر شاہد کے گھر گھس گئے ، موجود افراد کو زخمی کر دیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)محلہ اسلام نگر کے علاقے میں مبینہ طور پر سابقہ رنجش پر ملزمان نے گھر میں گھس کر شہری شاہد اور گھر کے دیگر افراد پر بدترین تشدد کیا اور فائرنگ بھی کی، جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرتے ہوئے شہری شاہد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اسلحے کے زور پر ان کے گھر داخل ہوئے اور ڈنڈوں اور سوتوں سے انہیں اور دیگر موجود افراد کو زخمی کر دیا۔ دورانِ حملہ شدید فائرنگ بھی کی گئی۔واقعہ کے بعد پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور علاقے میں اضافی چیکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔