پو لیو مہم :کمالیہ میں 72 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
کمالیہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عدیل عارف بھی موجود تھے ۔انسدادِ پولیو مہم 15 دسمبر سے 18 دسمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ تحصیل کمالیہ میں تقریباً 72 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔مہم کے مؤثر انعقاد کے لیے 315 موبائل ٹیمیں، 5 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 17 فکسڈ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ ہر بچے تک بروقت رسائی ممکن بنائی جا سکے ۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں قائم ڈے کئیر سنٹر کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ۔