کھرڑیانوالہ :تجاوزات اور ون ڈش خلاف ورزی پر کارروائیاں

کھرڑیانوالہ :تجاوزات اور ون ڈش خلاف ورزی پر کارروائیاں

کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ اور پیرافورس کی طرف سے میرج ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور اڈا چوک، مین بازار جھمرہ روڈ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔

 اس سلسلے میں دکانیں سیل کی گئی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب گورائیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر تجاوزات اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔ دکانداروں اور ہوٹل مالکان کو قانون کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے جرمانے کیے جا رہے ہیں۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے یہ اقدامات گزشتہ کئی مہینوں سے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رہے ہیں۔ دکانیں گرانا، ون ڈش خلاف ورزی پر جرمانے اور ٹریفک چالانوں کے ذریعے شہریوں پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت عوامی مشکلات اور مہنگائی، پٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس کے بڑھتے بلوں پر توجہ دے ، بجائے اس کے کہ صرف ریونیو اکٹھا کرنے پر زور دیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں