ٹوبہ:کرسمس پر پولیس کے حفاظتی انتظامات،ریسکیو 1122 الرٹ

ٹوبہ:کرسمس پر پولیس کے حفاظتی انتظامات،ریسکیو 1122 الرٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی پولیس نے کرسمس کے موقع پر کل 89 عبادتی مقامات پر سکیورٹی پلان جاری کیا ہے ، جس میں 670 افسران و ملازمین اور 117 رضاکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔

چیکنگ پوائنٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمرے حساس مقامات پر نصب کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ تمام چرچ اور مسیحی عبادت گاہوں پر مسلح سکیورٹی گارڈز تعینات ہوں گے ، اور کرسمس بازاروں میں بھی پولیس موبائلز اور ایلیٹ کمانڈوز گشت کریں گے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 اہلکار تمام ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ رہیں گے ۔ شہر کے اہم چرچوں اور حساس مقامات پر ایمبولینس اور فائروہیکلز موجود رہیں گے ، اور ریسکیو پوسٹیں بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے فعال رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں