جھنگ: یونین کونسل اصحابہ میں خواتین کیلئے 2تعلیمی بالغاں سنٹرز کا افتتاح
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شکرگنج فاؤنڈیشن جھنگ، لوکل کمیونٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کے باہمی تعاون سے یونین کونسل اصحابہ میں دو تعلیمی بالغاں سنٹرز برائے خواتین کا افتتاح کیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں مہمانان خصوصی ملک احسان اللہ کمبو، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی جھنگ، اور شیخ مصطفی سلیم، ڈائریکٹر شکرگنج ملز جھنگ، شریک تھے ۔ این سی ایچ ڈی کی جانب سے مسرور عطا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی، نجف خان، فیلڈ افیسر لٹریسی، اور غلام فاروق بھٹال، لیڈ ماسٹر ٹرینر لٹریسی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔