خریداری میں مصروف خاتون کا پرس چوری، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے لئے مارکیٹ آنیوالی خاتون کا نامعلوم ملزموں نے پرس چوری کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقے بھوانہ بازار میں افتخار احمد نامی شہری کی بھتیجی خریداری میں مصروف تھی کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کے پرس میں سے نقدی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔