ڈپٹی کمشنر کاتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر کاتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا دورہ

زیرعلاج مریضوں کی عیادت،علاج معالجہ بارے دریافت کیا ، مشینری چیک کی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن معیاری علاج اب عوام کی دہلیز پر یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کا سرکاری ہسپتالوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تاندلیانوالہ کا دورہ کیا اور ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت،علاج معالجہ بارے دریافت، مشینری کے فعال ہونے کو چیک اور ادویات ہسپتال سے ملنے کے بارے میں تصدیق کی مریضوں کے لواحقین سے گفتگو بھی کی اور کہا کہ ہسپتال کو شکایت فری بنانا ترجیح ہے انہوں نے ہسپتال میں صفائی کا اعلی معیار برقرار رکھنے کی تاکید کی جبکہ واش رومز میں بھی پانی کی موجودگی،صفائی چیک کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید،معیاری اور تیز رفتاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے انسپکشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں