کاشتکاروں کو 1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز فراہم کرنے کا اعلان

کاشتکاروں کو 1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز فراہم کرنے کا اعلان

فی لیزر یونٹ 6 لاکھ روپے سبسڈی دینے کیلئے 26 جنوری تک درخواستیں طلب

 فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے زراعت میں مؤثر پانی کے استعمال کے پروگرام کے تحت 1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز کی بذریعہ شفاف قرعہ اندازی فراہمی کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع (ماسوائے راولپنڈی ڈویژن)کے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو فی لیزر یونٹ 6 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی ، اہل درخواست گزاروں کی الاٹمنٹ بذریعہ شفاف قرعہ اندازی کی جائے گی۔ترجمان کے مطابق خواہشمند کاشتکار/سروس پروائیڈرز 26 جنوری 2026ء تک مکمل درخواستیں بمعہ مطلوبہ دستاویزات متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی)کے دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں یا متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی)اور ڈپٹی ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی) کے دفاتر سے مفت حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں