سینکڑوں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہیں : راجہ جہانگیر
انتظامیہ ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری کی کارکردگی سے مطمئن ہوں:کمشنر فیصل آباد
سمندری (نمائندہ دنیا )کمشنرفیصل آباد راجہ جہانگیرانور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام تحصیلوں کے دورے کررہا ہوں ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ،جہاں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کو طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں ، صفائی ستھرائی نظام بھی بہتر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر کے ہمراہ د ورہ سمندری کے د وران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں نے علاقہ بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں بازاروں میں صفائی ستھرائی ، پارکس کا بھی معائنہ کیااورضروری ہدایات جاری کیں۔ اسسٹنٹ کمشنر قمرمحمود منج اور دیگر افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔