ایم ڈی واسا کی کاوشوں سے نئی مشینری، گاڑیاں پہنچ گئیں

ایم ڈی واسا کی کاوشوں سے نئی مشینری، گاڑیاں پہنچ گئیں

واسا کودو نئی ڈیجیٹل ڈیسلٹنگ مشینیں مل گئیں،خراب گاڑیاں بھی بحال مون سون میں نکاسی آب کیلئے تمام گاڑیاں مکمل آپریشنل ہیں، ثاقب رضا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا ثاقب رضا مون سون سیزن میں بارشوں پر نکاسی آب کی تیاریوں کیلئے متحرک ہو گئے اور انکی خصوصی کاوشوں سے نئی مشینری اور گاڑیاں فیصل آباد پہنچ گئیں جن میں دو نئی ڈیجیٹل ڈیسلٹنگ گاڑیاں واسا فیصل آباد کے فلیٹ میں شامل ہو گئیں جبکہ جیٹر، سکر، ڈی واٹرنگ سیٹس کی تزئین و آرائش بھی مکمل کر لی گئی اوراس کیساتھ ساتھ کسی خرابی یا مرمت کے باعث کھڑی گاڑیوں کو بھی مکمل بحال کردیا گیا۔ اس ضمن میں ایم ڈی واسانے کہا ہے کہ نکاسی آب کیلئے استعمال ہونے والی تمام گاڑیاں مکمل آپریشنل ہیں اور آئندہ مون سون سیزن کے دوران بارشی پانی کی فوری نکاسی کیلئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ موسم برسات میں بارشی پانی کی فوری نکاسی ترجیح ہو گی جس کیلئے تمام مشینری اور گاڑیاں فعال کردی گئی ہیں اور شہریوں کو سیوریج نکاسی امور میں مکمل ریلیف دینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں