چنیوٹ: وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت سکول میل پروگرام کا آغاز

چنیوٹ: وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت سکول میل پروگرام کا آغاز

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع چنیوٹ میں بھی ‘‘سکول میل (MEAL) پروگرام’’ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے گورنمنٹ ایم سی گرلز پرائمری سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول جدید 1 محلہ گڑھا میں پرائمری طلبہ و طالبات میں دودھ کے پیکٹ تقسیم کر کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے طلبہ کی انرولمنٹ مکمل کی اور بچوں کو پینے کے لیے دودھ کے پیک فراہم کیے ۔اس موقع پر سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی، ڈی او ایلیمنٹری محمد اسماعیل، ڈپٹی ڈی اوز محمد اسحاق تبسم، عصمت جلال، اے ای اوز اور ہیڈ ٹیچرز بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکول میل پروگرام کے آغاز سے طلبہ میں غذائی کمی کے اثرات میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں شفافیت اور مسابقتی ٹینڈرنگ کے ذریعے بچت کو یقینی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دور دراز اضلاع میں سکول میل پروگرام کے اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں