پیرمحل: معروف برانڈ کے جعلی مصالحہ جات برآمد

پیرمحل: معروف برانڈ  کے جعلی مصالحہ جات برآمد

پیرمحل (نمائندہ دنیا) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مدینہ چوک پیرمحل میں کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈ کے جعلی مصالحہ جات پکڑ لیے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی، جس کے بعد ایک گاڑی کو روکا گیا، جس کے ذریعے جعلی مصالحہ جات شہر میں سپلائی کیے جا رہے تھے ۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں جعلی مصالحہ جات اور سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی تحویل میں لے لی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں