سی پی او کی آفس میں کھلی کچہری، مسائل حل کرنے کی ہدایت

 سی پی او کی آفس میں کھلی کچہری، مسائل حل کرنے کی ہدایت

شہریوں کے ساتھ ناانصافی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی:صاحبزادہ بلال عمر

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ان کے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں انچارج کمپلینٹ سیل اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے ۔ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ فوری اور منصفانہ کارروائی کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں سے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کی فضاءفروغ پائے گی اور شہریوں کے ساتھ ناانصافی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں