ٹرانسپورٹروں کا اجلاس: بھتہ مافیا کے خاتمے کا مطالبہ

ٹرانسپورٹروں کا اجلاس: بھتہ مافیا کے خاتمے کا مطالبہ

موٹر وہیکل آرڈیننس محض مال کمانے کا حکومتی لائسنس بن چکا :میاں اعجاز حسین

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پاسبان ہائی ایس ویگن ورکرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر اور پاسبان رکشہ ٹیکسی ڈرائیور یونین پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں اعجاز حسین نے کہا ہے کہ موٹر وہیکل آرڈیننس محض مال کمانے کا حکومتی لائسنس بن چکا ہے اور لاٹھی یا گولی کے ذریعے معاشرتی ترقی ممکن نہیں، بلکہ نفرتیں بڑھتی ہیں۔ معاشرتی بہتری کا راستہ سختی سے نہیں بلکہ بہتر رویوں اور مثبت طرزِ عمل سے گزرتا ہے ۔یہ بیان انہوں نے ٹرانسپورٹروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

میاں اعجاز حسین نے کہا کہ محض چالان اور طاقت کے استعمال سے نظم و ضبط قائم نہیں ہوتا، بلکہ اعتماد سازی اور آگاہی سے ہی دیرپا بہتری ممکن ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ ، آئی جی پنجاب، سی پی او اور سی ٹی او سے مطالبہ کیا کہ شہر سے بھتہ مافیا کا خاتمہ ان کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے ، بالخصوص سٹی ٹرمینل اڈے میں ہاکری کے بہانے ہونے والی مبینہ بھتہ خوری فوری طور پر بند کرائی جائے اور اس کے سرپرستوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں