منشیات کیخلاف اقدامات، نارکوٹکس انویسٹی گیشن پرسیمینار

 منشیات کیخلاف اقدامات، نارکوٹکس انویسٹی گیشن پرسیمینار

فیصل آباد میں پنجاب کا پہلا ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹر قائم کیا جا رہا : راجہ جہانگیر

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق فیصل آباد ریجن کو منشیات فری بنانے کے لیے سول اور پولیس انتظامیہ کے مشترکہ اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ریجنل پولیس کے زیرِ اہتمام نارکوٹکس انویسٹی گیشن کے حوالے سے ایک روزہ ٹریننگ سیمینار نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی، جبکہ ریجنل پولیس آفیسر سہیل اختر سکھیرا اور سٹی پولیس آفیسر صاحبزاد بلال عمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ آر پی او فیصل آباد پولیس افسران اور ملازمین کی بہبود کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں اور ملازمین کی پروفیشنل ڈویلپمنٹ ایک قابلِ تحسین قدم ہے ۔انہوں نے ایسی ورکشاپس کے انعقاد کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سیشنز میں سول افسران کو بھی شامل کیا جائے گا۔ کمشنر نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا کریڈٹ آر پی او فیصل آباد کو جاتا ہے اور جلد فیصل آباد میں پنجاب کا پہلا ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سنٹر قائم کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں