بلوچنی:ڈکیت گینگ گرفتار نقدی موٹر سائیکلیں برآمد
بلوچنی (نمائندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ بلوچنی نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت و رابری گینگ کو گرفتار کر لیا۔
آصف، حسیب اور عارف کو گرفتار کیا، جو مختلف اضلاع میں خوف کی علامت بن چکے تھے ۔پولیس کے مطابق ملزمان فیصل آباد کے تھانہ بلوچنی، کھرڑیانوالہ، ساہیانوالہ، چک جھمرہ اور ضلع ننکانہ سمیت دیگر اضلاع میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ۔ ملزمان سے 7 عدد موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔