ڈویژنل انوائرمنٹ اپروول کمیٹی کا اجلاس ،18کیسز کی منظوری
ضلع راولپنڈی کے 2، اٹک کے 9، چکوال کے 6اور جہلم کے 2کیسز تھے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے ڈویژنل انوائرمنٹ اپروول کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سب کمیٹی کی جانب سے پیش کئے گئے 19 کیسزکا بغور جائزہ لینے کے بعد 18کیسز کی منظوری دیدی ۔ 2 ضلع راولپنڈی،ضلع اٹک کے 9، ضلع چکوال کے 6 اور ضلع جہلم کے2کیسز تھے ۔ تمام کیسز کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ضلع راولپنڈی کے 2کنٹرول شڈز اور ضلع چکوال کے6 کنٹرول شڈز کو این او سی جاری کیا گیا۔ اسی طرح ضلع اٹک سے پیش ہونے والے 1 پولٹری فام اور 8 کنٹرول شڈز کو این او سی دیا گیا۔
ضلع جہلم سے ایک کنٹرول شڈ کو این او سی جاری جبکہ پولٹری فارم کے ایک کیس کو مشترکہ پراپرٹی کی وجہ سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ سے مشروط کرتے ہوئے روک دیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ اپروول لینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ جلد از جلد اس پر کام شروع کریں تاکہ ایک معاشی سرگرمی کا آغاز ہونے سے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔