ریلویز ہیڈکوارٹرز میں بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر کا باضابطہ افتتاح

 ریلویز ہیڈکوارٹرز میں بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر کا باضابطہ افتتاح

یہ مرکز سرمایہ کاروں ، کاروباری اداروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کریگا، حنیف عباسی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس مرکز کا قیام ریلویز کے ساتھ کاروبار کرنے والے شراکت داروں کی سہولت کیلئے عمل میں لایا گیا ہے ۔ وزیرِ ریلوے نے کہا کہ بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر سے ریلویز کے فریٹ، لاجسٹکس اور کمرشل امور میں نمایاں تیزی، سہولت اور شفافیت آئے گی۔ یہ مرکز سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم کرے گا، جہاں انہیں فوری رہنمائی اور بروقت فیصلوں تک براہِ راست رسائی حاصل ہو گی۔ ریلویز کے ساتھ کاروبار کرنے والوں کوکاروباری شراکت دار سمجھا جائے گااور انہیں ہر ممکن سہولت دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بزنس فسیلی ٹیشن سینٹر میں آنے والے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لیے انفارمیشن ڈیسک پر معلومات دستیاب ہوں گی اور بغیر کسی انتظار کے انکی رہنمائی اور معاونت کی جائیگی یہ سہولت مرکز پاکستان ریلویز میں جدید بزنس ماڈل کے فروغ، شفاف کمرشل فیصلوں، نجی شعبے کے اعتماد میں اضافے اور ادارے کی آمدن بڑھانے کی جانب اہم عملی قدم ہے ۔ ریلویز کو جدید، سرمایہ کار دوست اور منافع بخش قومی ادارہ بنانے کیلئے تمام ضروری اصلاحات جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں