وزیر اعلٰی کے زرعی ،اصلاحاتی پروگرامز پر عمل کرینگے ،کمشنر

 وزیر اعلٰی کے زرعی ،اصلاحاتی پروگرامز پر عمل کرینگے ،کمشنر

کسی بھی سطح پر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر میرے علم میں لایا جائے حافظ شوکت علی کی زیر صدارت اہم اجلاس، ڈائریکٹر زراعت کی تفصیلی بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ایک اہم بریفنگ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر زراعت سرگودھا ڈویژن شاہد حسین اور ڈائریکٹر سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ اکبر حیات سگو نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی اور جاری اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر شوکت علی نے کہا کہ محکمہ زراعت مجموعی طور پر اچھا کام کر رہا ہے ، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے زرعی اقدامات اور اصلاحاتی پروگرامز پر من و عن عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس مقررہ وقت پر باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ کسانوں کو بروقت رہنمائی فراہم کی جا سکے ۔

کمشنر نے واضح کیا کہ اگر کسی سطح پر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اسے فوری طور پر ان کے علم میں لایا جائے تاکہ بروقت حل ممکن بنایا جا سکے ،ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے بریفنگ کے دوران سرگودھا ڈویژن میں مختلف فصلوں کی پیداوار، رقبہ اور مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے گندم کی کاشت کے مقررہ اہداف، شوگر ملز کو گنے کی فراہمی اور حالیہ بارشوں کے فصلوں پر پڑنے والے اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر زراعت نے جعلی زرعی ادویات اور کھادوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، فیلڈ انسپکشنز اور قانونی کارروائیوں کی تفصیل بھی پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں