کراچی اب مزید خاموش نہیں رہے گا، منعم ظفر خان
ساڑھے 3کروڑ عوام کو حقوق دلائینگے ،یکم فروری کو تاریخی مارچ ہوگاایم کیو ایم پی پی کے ہر جرم میں شریک ، بیوقوف بنانا بند کر ے ،خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ اب یہ شہر مزید خاموش نہیں رہے گا، ساڑھے 3کروڑ عوام کو ان کا جائز اور قانونی حق اور جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے ، یکم فروری کو شاہراہ فیصل پر تارریخی جینے دو کراچی مارچ منعقد ہوگا، مارچ میں خواتین سمیت لاکھوں کی تعداد میں عوام شریک ہونگے ۔گزشتہ روز ماڈل پارک کورنگی نمبر 5میں پھولوں کی نمائش کے افتتاح پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 18برس کی بدترین دور حکمرانی، بد انتظامی اور نا اہلی نے شہری اداروں کو تباہ و برباد کر دیا ۔ اس موقع پر سانحہ گل پلازہ کے شہداء کیلئے قرآن خوانی کا اہتما م کیا گیا اور مرحومین کی مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔
منعم ظفر نے مزید کہا کہ حکمران پارٹیوں کو بھی اب جواب دینا ہوگا کہ آخر کراچی کے عوام کب تک لاشیں اُٹھاتے رہیں گے ؟کمشنر تو خود جوابدہ ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں عدالتی تحقیقات کروائی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے بلدیہ فیکٹری میں 259افراد کو زندہ جلادیا گیا،بعد میں کمپنسیشن کیلئے بھی 2,2 لاکھ روپے بھی مانگے گئے ، ایم کیو ایم عوام کو بیوقوف بنانے کا عمل بند کرے ، وہ پیپلز پارٹی کے ہر جرم میں برابرکی شریک ہے اور آج بھی یہ وفاق کا حصہ ہیں۔