بغیر اجازت اونٹوں کا دنگل متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج
ملتان(کرائم رپورٹر) بغیر اجازت اونٹوں کا دنگل کرانے کے الزام میں پولیس نے متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔۔۔
صدر جلالپور پولیس نے دوران گشت چھاپہ ماراتو ملزمان غضنفر عباس ، ممتاز وغیرہ بغیر اجازت اونٹوں کا دنگل کرارہا تھے پولیس کو دیکھتے ہی دیگر لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے کچھ افراد زخمی ہوئے ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔