جڑانوالہ: اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر کا شہر کا دورہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی و ستھرائی کے انتظامات اور جاری و مجوزہ ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر میونسپل کمیٹی کا عملہ اور ستھرا پنجاب کے حکام بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ گریجویٹ گرلز کالج روڈ کا خصوصی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ طالبات کو آمد و رفت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ بعد ازاں انہوں نے کینال روڈ، لاہور روڈ اور 40 موڑ کے علاقوں میں جاری تعمیر و ترقی کے کاموں کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔