شدید سردی میں سوئی گیس کی بندش ظلم ہے ،پاسبان
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائداور ٹاؤن صدور و رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں شدید سردی کے موسم میں کراچی کے بیشتر علاقوں میں گھنٹوں کے حساب سے سوئی گیس کی بندش کو عوام کے ساتھ کھلا ظلم قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب درجہ حرارت خطرناک حد تک گر چکا ہے ، ایسے میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گھروں میں چولہے جلانا بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے ۔ بچے ، بزرگ، مریض اور خواتین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ کھانا پکانا، پانی گرم کرنا اور معمولاتِ زندگی جاری رکھنا مشکل ہو چکا ہے ۔ حکمران اور متعلقہ ادارے کب تک بے حسی کی نیند سوتے رہیں گے ۔