کورنگی میں ڈاکو 25 تولہ سونا اور لاکھوں رقم لوٹ کر فرار
کراچی(این این آئی)شہر قائد کے علاقے کورنگی میں مسلح ڈاکو بڑی واردات کرتے ہوئے گھر سے 25 تولہ سونا اور رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے ، ملزمان گھر سے 25 تولہ سونا، 3 لاکھ 60 ہزار روپے نقد، قیمتی کپڑے اور جوتے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق اسلحے سے لیس 7 ملزمان نے ڈیڑھ گھنٹے تک لوٹ مار کی، ملزمان نے گھر میں داخل ہوتے ہی مردوں کو باندھ دیا تھا، پولیس کے مطابق 3 موبائل فونز بھی چھینے گئے۔