شہریوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں ،ڈی جی سیف سٹی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی جی سیف سٹی و ڈی آئی جی ٹریفک ہارون جوئیہ کی سر براہی میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
اسلام آباد پولیس کی آپسی کمیونیکیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے وقت میں مزید بہتری لائی جا سکے ، ڈی جی سیف سٹی نے کہا کہ آپسی کمیونیکیشن کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،اداروں کو ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے کمیونیکیشن کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔ شہریوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔