5ہزار کلو سے زائد ناقص گوشت اور باسی اشیا تلف

5ہزار کلو سے زائد ناقص گوشت اور باسی اشیا تلف

فوڈاتھارٹی کا 198 ریسٹورنٹس کامعائنہ، 54کو 9لاکھ کے جرمانے

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے خوراک کی تیاری سے ترسیل تک کڑی نگرانی جاری، لاہور کے مختلف علاقوں میں 53 میٹ شاپس اور 25 معروف ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران5ہزار کلو سے زائد ناقص غیر معیاری گوشت اور ممنوعہ باسی اشیا تلف کی گئیں، 2 مقدمات درج کروا دیئے گئے ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا صوبہ بھر میں 198 ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران 54کو 9لاکھ 21ہزار کے جرمانے کیے گئے ، سٹوریج سیکشن میں کھڑا گندا پانی ، نان فوڈ گریڈ برتنوں کا استعمال کیا جارہا تھا،صفائی کے ناقص انتظامات، لازم ریکارڈ، ضروری دستاویزات اور ملازمین کے میڈیکل موجود نہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں