جنرل ہسپتال :ڈیوٹی میں غفلت پر چھ نرسیں تبدیل
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )جنرل ہسپتال انتظامیہ کا ڈیوٹی میں غفلت پر نرسز کیخلاف سخت ایکشن،سرکاری امور میں عدم دلچسپی پر چھ نرسیں ہسپتال سے تبدیل۔۔
، ایم ایس پروفیسر فریاد حسین نے چھ نرسوں کو ڈیوٹی سے ریلیو کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ایم ایس کا کہنا ہے کہ مریضوں کی دیکھ بھال اولیں ترجیح ،غفلت برداشت نہیں کی جا ئیگی جبکہ صفائی عملہ کیلئے یونیفارم لازمی قرار دے دی گئی۔ یونیفارم نہ پہننے والے غیر حاضر تصور ہونگے ۔