پلازوں میں کام کرنے کیلئے فائر سیفٹی مئیرز لازم قرار
تمام پلازوں میں فائر ایکسپلو ژن، ایمرجنسی ایگزٹ اور الارم سسٹم ضروری
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ڈویژن بھر کے کمرشل پلازوں میں فا ئر سیفٹی کے پیش نظر سے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ فائر سیفٹی مئیرز کی تکمیل کے بغیر کسی بھی کمرشل پلازے کو کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے ،تمام کمرشل پلازوں میں فائر ایکسپلو ژن، ایمرجنسی ایگزٹ اور فائر الارم سسٹم کا ہونا ضروری ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے بھی اس بات کو سراہا کہ اس نوعیت کے اجلاس سے کمرشل پلازوں کے مالکان میں آگاہی بڑھے گی اور ان کے ساتھ تعاون کیا جائے گا تاکہ تمام ضروری حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد ہو سکے ۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرڈ کوہدایت دی کہ تمام کمرشل پلازوں میں فائر سیفٹی کی جانچ پڑتال کی جائے اور اس سلسلے میں متعلقہ افسر وں کو سختی سے کارروائی کی ہدایت دی۔اس اقدام سے نہ صرف گوجرانوالہ میں کمرشل پلازوں کی حفاظت میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کی زندگی کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔