ندیم اخترملہی کی صاحبزادی کی رخصتی نواز شریف سمیت اہم شخصیات شریک
گجرات(نامہ نگار)معروف بزنس مین،چیف ایگزیکٹو ملہی گروپ آف کمپنیز ندیم اخترملہی کی صاحبزادی، سلطان ندیم ملہی، موسیٰ ندیم ملہی کی ہمشیرہ کی شادی کی تقریب ماؤنٹیج مارکی گلبرگ گرین اسلام آباد میں چودھری منیر اتحاد گروپ کے پوتے۔۔۔
فیصل منیر کے صاحبزادے بلال فیصل کیساتھ سرانجام پائی، تقریب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف ، وزیراعلیٰ مریم نواز ، کیپٹن صفدر ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، سپیکر ایاز صادق ، سابق وزیر اعلیٰ چودھری پر ویزالٰہی ، پاک آرمی کے اعلیٰ افسر، بیوروکریٹس، سیاستدان،وفاقی وصوبائی وزرا ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،ججز،بزنس کمیونٹی،وکلا ،تاجر سمیت زندگی کے ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔