ریلوے لائن کے اطراف ناقص صفائی پر ڈپٹی کمشنر کا اظہار برہمی
منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے کی ڈپٹی کمشنر کو چوک میں خوبصورتی کے اقدامات پر بریفنگ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شمسی چوک، پرانا ریلوے سٹیشن، ریلوے لائن، شیرانوالہ باغ، جی ٹی روڈ، سٹی فلائی اوور، اندرون شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شمسی چوک کی جاری توسیع اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شمسی چوک انڈر پاس سے ملحقہ محکمہ خوراک کے گودام کے ساتھ ساتھ خالی جگہوں کو عوامی استعمال میں لانے کے حوالے سے اور تجاوزات سے واگزار کرائی گئی جگہ پر گرین بیلٹس کے قیام کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے نے ڈپٹی کمشنر کو چوک میں خوبصورتی کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے ریلوے لائن کے اطراف صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر ریلوے لائن اور اطراف کے علاقوں کو صاف ستھرا بنانے کے احکامات جاری کئے ۔